The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 11 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال ؛ چینی باشندہ اسلام قبول کرکے کشمیری خاتون سے شادی کرلی

Chitral Times

اپر چترال ؛ چینی باشندہ اسلام قبول کرکے کشمیری خاتون سے شادی کرلی

اپر چترال ؛ چینی باشندہ اسلام قبول کرکے کشمیری خاتون سے شادی کرلی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کہتے ہیں کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں جس کا عملی مظاہر ہ اپر چترال کے گاؤں کشم میں دیکھنے میں آیا جب ایک چینی باشندے نے کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کشم کے مقام پر معدنیات نکالنے والی ایک کمپنی کے ملازم ژوہینگشو (Xuhingshu)نے اسی کمپنی میں کام کرنے والی ایک کشمیری خاتون اقراء کے ساتھ شادی کرنے کے لئے پہلے اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کی شادی ایک سادہ اور مختصر مگر پروقار تقریب میں طے پائی۔ قبول اسلام کے بعد ان کا نام مولانا شمشیر الدین نے محمد معاویہ رکھا اور نکاح پڑہانے کا فریضہ بھی انجام دیا۔ نکاح کے وقت چینی باشندہ انتہائی خوش دیکھائی دے رہا تھا۔

chinese engineer embrased islam