لوئر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال ڈیولپمنٹ موومنٹ( CDM) کا کیبنٹ سازی کا اجلاس اتوار کے روز مقامی ریسٹورنٹ چترال میں منعقد ہوا۔ بہت کم عرصے میں شہرت پانے والا یہ تحریک Road,s Our Demand یک نکاتی ایجنڈا کےجھنڈے تلے جمع گروپ میں شامل اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے شخصیات میں شہزادہ سراج الملک ، مولانا اسرار الدین الہلال (بلبل ے چترال)، پروفیسر ممتاز حسین، ایڈوکیٹ وقاص احمد، جاوید اقبال صدر دعوت وعزیمت،حاجی شبیراحمدشیرحکیم،مطائب خان ،شاہ کمال الدین، توصیف نواز، لیاقت علی خان، صابراحمد، اشتیاق احمد اکاش، شاکراحمد، طاہرزمان، مطاٸیب شاھ، ساکن موغ ،توصف نواز چترال یونیورسٹی نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں مشاورت کے بعد چترال ڈیولپمنٹ موومنٹ کیلیے ایک سال کے لیے عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا۔
جس میں ایڈوکیٹ وقاص احمد چیئرمین لوئر اینڈ اپر چترال، حاجی شبیراحمد وائس چیئرمین ، صابر احمد صدر ،مولانا اسرارالدین الہلال سنیر ناٸب صدر ،شیر حاکیم ناٸب صدر،اشتیاق احمد جنرل سکریڑی، شاکر احمد ڈپٹی جنرل سکریڑی ، لیاقت علی خان فنانس سکریڑی،اصف علی خان ڈپٹی فیانس سکریڑی ،افسر خان ، محمد تیمور جمشید احمد میڈیا کواڈینٹرز، طاھر زمان انفارمیشن سکریڑی شامل ہیں۔
لوئر چترال کی کیبنٹ سازی کے بعد اجلاس کے تمام شراکاء نے اپر چترال کیبنٹ سازی کیلے شیخ عبدااللہ سے اپر چترال میں جلد اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں منتخب ارکان اور دیگرگروپ ممبران نے چترال لوئر اپر کے تمام عوام سے اپیل کی کہ روڈزآور ڈیمانڈ کے تحریک میں پوری قوم یک زبان ہوکر اس پلیٹ فارم کا ساتھ دیں اور اس تحریک کا حصہ بنیں تاکہ ارباب اختیار کی توجہ چترال کے خستہ حال سڑکوں پرمبذول کیا جاسکے۔


