The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

انتقال پرملال، کھوت کی معروف شخصیت مراد دوست انتقال کرگئے۔۔۔اظہارتعزیت۔۔شمسیار بونی

Chitral Times

انتقال پرملال، کھوت کی معروف شخصیت مراد دوست انتقال کرگئے۔۔۔اظہارتعزیت۔۔شمسیار بونی

انتقال پرملال، کھوت کی معروف شخصیت مراد دوست انتقال کرگئے۔۔۔اظہارتعزیت۔۔شمسیار بونی

اپرچترال ( نمائیدہ چترال ٹائمز ) وادی کھوت کی معروف شخصیت مراد دوست انتقال کرگئے،وہ شیرنوروز چیف لائبرین انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے والد گرامی تھے۔

بونی ٹٰک لشت کے زراعت افیسر( ریٹائرڈ) شمسیار خان نے کھوت لشٹ کی معروف شخصیت مراد دوست خان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ( مرحوم) مراد دوست کی رحلت سے حسن سلوک ، وفاداری اور ملائمت  کی دنیا میں جو خلا پید ا ہو ا ہے وہ شائد صدیوں میں بھی پر ہونا مشکل ہے ۔  مرحوم چترالی تہذیب و تمدن کا ایک خوبصورت پیکر تھے ۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ  ( مرحوم ) مداد دوست کی وفات پر میں اپنی اور اپنے جملہ خاندان سمیت پسماند گان خاص کر مرحوم کے صاحب زادہ چیف لائبریرین ( ریٹائرڈ) شیر نوروز اور اُن کے تمام اہل خانہ کے غم میں برار کا شریک ہوں ۔ اللہ مرحوم کو جنت فردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو اس غم کو سہنے کےلئے ضبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمیں