کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ) فیس بک آج پانچویں ایڈیشن کی اپنی کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفارسمنٹ رپورٹ شائع کررہا ہے جس کے میٹرکس یہ معلومات فراہم کررہے ہیں کہ کتنے اچھے طریقے سے ہم نے اکتوبر 2019 تا مارچ 2020 ان پالیسیوں کو نافذ کیا۔ ہم نے گزشتہ چند سالوں میں ٹولز، ٹیمیں اور ٹیکنالوجیز بنائیں تاکہ انٹرفیس سے انتخابات کی حفاظت میں مدد ملے، نقصان دہ مواد سے لوگوں کو محفوظ رکھا جائے اور اپنی ایپلی کیشنز سے غلط معلومات کا پھیلاؤ روکا جائے۔ اس لئے جب کورونا وائرس کا بحران اٹھا، ہم نے ٹولز اور طریقہ کار کو فوری طور پر فعال کیا اور ہم ایسے مواد کو تلاش کرنے اور ہٹانے کی استطاعت رکھتے تھے جس سے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ جب ہم نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے مواد کا جائزہ لیا، تو ہم نے اپنے ان خودکار سسٹمز میں انحصار بڑھا دیا اور اپنی ٹیموں کے لئے زیادہ شدت والے مواد کو ترجیح دی تاکہ وہ اس وقت کے دوران اپنی ایپلی کیشنز کو مسلسل محفوظ رکھ سکیں۔
اس رپورٹ میں مارچ 2020 کا ڈیٹا شامل ہے، اس لئے اس عالمی وبا کے دوران ان تبدیلیوں کا مکمل اثر نہیں جھلکتا۔ ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنی اگلی رپورٹ میں ان تبدیلیوں کے اثرات ملاحظہ کریں گے اور ممکنہ طور پر اس سے بھی بڑھ کر ہم اسے شفاف بنائیں گے۔ مثال کے طور پر، گزشتہ کئی ہفتوں سے ہم اکاؤنٹ ختم کرنے اور مواد کے فیصلوں کی اپیل کی سہولت ہمیشہ پیش نہ کرسکے، اس لئے ہمیں توقع ہے کہ ہماری اگلی رپورٹ میں اپیلوں کی تعداد کافی کم ہوگی۔ ہم نے اپنی کاوشوں کا جائزہ لینے پر نقصان دہ مواد ہٹانے کو بھی ترجیح دی ہے، اس لئے ہم اس وقت کے دوران خلاف ورزی کرنے والے مواد کے پھیلاؤ کا تخمینہ نہ لگا سکے۔ آج کی رپورٹ سے ہماری پیش رفت کا اثر ظاہر ہوتا ہے جو ہم نے ٹیکنالوجی میں حاصل کی ہے جس کے ذریعے ہم فعال انداز سے مواد تلاش کرتے ہیں اور خلاف ورزی پر مواد ہٹادیتے ہیں۔
اس رپورٹ میں نیا کیا ہے؟
ہم اب فیس بک پر بارہ پالیسیوں پر میٹرکس شامل کررہے ہیں اور انسٹاگرام پر دس پالیسیوں پر میٹرکس شامل کررہے ہیں۔ یہ رپورٹ انسٹاگرام کا ڈیٹا چار اہم شعبہ جات میں متعارف کراتی ہے۔ نفرت انگیز گفتگو، برہنگی اور جنسی سرگرمی، پرتشدد اور گھناؤنا مواد، خوف زدہ و ہراسگی۔ پہلی بار ہم لوگوں کی مواد پر اپیلوں کی تعداد کی معلومات سامنے لارہے ہیں جن کے خلاف انسٹاگرام پر ہم نے ایکشن لیا اور ان فیصلوں کی تعداد جنہیں ہم نے مسترد کیا، وہ یا تو ان اپیلوں کی بنیاد پر تھے م یا پھر جب ہم نے ان مسائل کو خود حل کرلیا۔ ہم نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی کاوشوں میں منظم انداز سے نفرت انگیز گفتگو کی روک تھام کا ڈیٹا بھی شامل کیا ہے۔ آپ ان کاوشوں اور پیش رفت کے بارے میں یہاں مزید جان سکتے ہیں جو ہم نے سرانجام دیئے۔
خلاف ورزی پر مبنی مواد تلاش کرنے اور ہٹانے میں پیش رفت
ہم نے اپنی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا ہے جو فعال انداز سے خلاف ورزی پر مبنی مواد تلاش کرتی ہے جس سے ہمیں خلاف ورزی کرنے والے زیادہ مواد کو ہٹانے میں مدد ملی جس کے نتیجے میں اسے کم سے کم لوگوں نے دیکھا۔
• فیس بک پر ہم نے زیادہ زبانوں میں نفرت انگیز گفتگو کی روک تھام کیلئے اپنی فعال شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی میں وسعت لانے کا عمل جاری رکھا اور اپنے موجودہ شناختی سسٹمز میں بہتری لائے۔ نفرت انگیز گفتگو کے لئے ہماری جانب سے فعال شناخت کی شرح میں گزشتہ دو سہ ماہی کے دوران 8 پوائنٹس تک اضافہ ہوا اور ایک سال میں تقریبا 20 پوائنٹ بڑھ گئے۔ اسکے نتیجے میں ہم زیادہ مواد تلاش کرنے کے قابل ہوسکے اور کسی کی جانب سے نشاندہی سے قبل اب تقریبا 90 فیصد مواد کی خود شناخت کی جاسکتی ہے۔ مزید یہ کہ، ہماری شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی میں بہتری کی وجہ سے ہم نے منشیات سے متعلق سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں دو گنا مواد ہٹایا، تقریبا 8.8 ملین مواد ہٹایا گیا۔
• انسٹاگرام پر ہم متن اور تصویر کے ملاپ کی ٹیکنالوجی میں بہتری لائے ہیں جس کے ذریعے ہمیں خود کشی اور اپنے آپ کو نقصان پہنچانے والے مواد کی تلاش میں مدد ملتی ہے۔ اسکے نتیجے میں ہم نے 40 فیصد تک مواد پر ایکشن بڑھایا اور ہماری فعال انداز سے شناخت کی شرح گزشتہ رپورٹ سے 12 پوائنٹس تک بڑھ گئی ہے۔ ہم نے متعدد نئے فیچرز متعارف کرکے آن لائن ہراسگی سے نمٹنے کے لئے بھی پیش رفت کی جس سے لوگوں کو استعمال بہتر بنانے اور غیرمطلوب رابطے کم کرنے میں مدد ملی۔ ہم نے آج سے انسٹاگرام کے نئے کنٹرولز کا بھی اعلان کیا ہے۔ ہم اس رپورٹ میں پہلی بار انسٹاگرام پر خوف زدہ کرنے سے متعلق نافذ شدہ معلومات سامنے لا رہے ہیں جن میں سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی اور سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 1.5 ملین مواد کے خلاف ایکشن شامل ہے۔
• اپنے ڈیٹا بیس میں موجودہ خلاف ورزیوں جیسے مواد کو تلاش کرنے اور ہٹانے کے لئے ٹیکنالوجی میں بہتری لانے سے ہمیں فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں میں برہنگی اور جنسی استحصال پر مبنی مواد ہٹانے میں مدد ملی۔
گزشتہ چھ ماہ میں ہم نے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا آغاز کیا ہے تاکہ اپنی ٹیموں کے لئے ترجیحی مواد پر زیادہ توجہ دی جائے جو وائرل اور شدید نوعت سمیت مختلف عوامل کی بنیاد پر مواد کا جائزہ لیتی ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاکر مواد پر ایکشن بھی لیا جائے جن میں خودکار طور پر زیادہ پوسٹس ہٹانا بھی شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں مواد کا جائزہ لینے والے افراد اپنا وقت دیگر اقسام کے مواد پر توجہ دے سکیں گے جہاں فیصلہ کرنے کے لئے زیادہ باریک بینی اور تناظر جاننے کی ضرورت ہے۔
کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفارسمینٹ رپورٹ ہماری ششماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے تعاون سے شائع کی جاتی ہے جس میں سرکاری درخواستوں پر یوزر ڈیٹا، مقامی قانون کی بنیاد پر مواد پر پابندیاں، انٹیلیکچوئل پراپرٹی پر ہٹانے اور انٹرنیٹ میں خلل سے متعلق معلومات ہوتی ہیں۔ مستقبل میں ہم کمیونٹی اسٹینڈرڈز انفارسمنٹ رپورٹس سہ ماہی بنیادوں پر شائع کریں گے، ہماری اگلی رپورٹ اگست میں شائع ہوگی۔