The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن چترال کی طرف سے رمضان المبارک میں موبائل سروس چلانے کا فیصلہ

Chitral Times

یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن چترال کی طرف سے رمضان المبارک میں موبائل سروس چلانے کا فیصلہ

یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن چترال کی طرف سے رمضان المبارک میں موبائل سروس چلانے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے اہلکار ارباب سکندر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران کارپوریشن نے ان علاقوں کی دیہات کے لئے موبائل سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں قرب وجوار میں یوٹیلیٹی اسٹورز موجود نہیں ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارپوریشن نے اس مقصد کے لئے چترال لویر میں دو گاڑیاں میں کرائے پر لی ہیں جوکہ روزانہ کے حساب سے چینی، گھی اور دوسرے ضروری اشیاء لے کر مختلف مقامات کی طرف روانہ ہوں گے تاکہ کرونا کے خلاف اختیاطی تدابیر اختیار کرنے والے عوام کو بازار نہ آنا پڑے اور ان کو گھروں کی دہلیز پر ارزان نرخوں پر اشیائے خوردونوش بھی مہیا ہوسکیں۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اسکیم سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔