The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

متعدد افسران کے تبادلوں‌اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری، ظاہرشاہ سیکریٹری انتظامیہ تعینات

Chitral Times

متعدد افسران کے تبادلوں‌اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری، ظاہرشاہ سیکریٹری انتظامیہ تعینات

متعدد افسران کے تبادلوں‌اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری، ظاہرشاہ سیکریٹری انتظامیہ تعینات

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی ظاہرشاہ (پی اے ایس، بی ایس- 20)کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکرٹری محکمہ انتظامیہ تعینات کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری(انتظامیہ) شاہد سہیل خان (پی ایم ایس، بی ایس- 19) کو ان کی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر 2 افسران شکیل احمد میاں (پی اے ایس،بی ایس -20) کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ بلدیات،انتخابات ودیہی ترقی اور کیپٹن (ریٹائرڈ) امیر سلطان ترین(پی اے ایس، بی ایس- 19) کی بحیثیت سپیشل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
.
اسی طرححکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد قاسم(پی ایم ایس، بی ایس- 17)کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات تعینات کردیا گیا اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
.
دریں اثنا حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال ذاکرحسین (پی ایم ایس، بی ایس- 18) کو تبدیل کرکے بحیثیت اے ڈی سی(ایف اینڈ پی) کوہستان بالا اور فنانس افسر مانسہرہ اشتیاق سلطان (پی ایم ایس، بی ایس- 17) کو تبدیل کرکے بحیثیت فنانس آفیسر کوہستان بالا تعینات کر دیا گیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

……

اسی طرح حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گورنمنٹ کالجز آف کامرس/مینجمنٹ سائنسز خیبرپختونخوا کے کامرس کے گریڈ 20 کے تین پروفیسر/ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر/ پرنسپل گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز بالاکوٹ شاہ فیاض خان کو تبدیل کرکے بحیثیت پروفیسر / پرنسپل جی سی ایم ایس کرک تعینات کیا گیا ہے اسی طرح پروفیسر/ پرنسپل جی سی ایم ایس کرک عامر حسین شاہ کی بحیثیت پروفیسر/ پرنسپل جی سی سی نمبر 2 ڈی آئی خان اور پروفیسر/ پرنسپل جی سی ایم ایس تیمرگرہ محمد اسد خان کی بحیثیت پروفیسر / پرنسپل جی سی ایم ایس بالاکوٹ تعیناتی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔