The Voice of Chitral since 2004
Friday, 13 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

محکمہ ایجوکیشن میں‌معذورافراد کے کوٹے پرتقررکیا جائے…ضیاء الدین

Chitral Times

محکمہ ایجوکیشن میں‌معذورافراد کے کوٹے پرتقررکیا جائے…ضیاء الدین

محکمہ ایجوکیشن میں‌معذورافراد کے کوٹے پرتقررکیا جائے…ضیاء الدین

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفس مردانہ چترال میں معذور افراد کے کوٹے پر ملازمت کے امیدوار چترال اوچشٹ کے رہائشی ضیاء الدین ولد یورمس الدین نے کہاہے ۔ کہ کلاس فور ملازمتوں میں اُن کے ساتھ دانستہ طور پر حق تلفی کی گئی ہے ۔ جس کا نوٹس لیا جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ وہ ایک تعلیم یافتہ معذور نوجوان ہیں جس کا سرٹفیکیٹ بھی اُن کے پاس موجود ہے ۔ جبکہ چترال کے ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی و ایم پی اے ہدایت الرحمن نے بھی مجھ پر رحم کھاتے ہوئے سوئیپر کے پوسٹ پر بھی بھرتی کرنے کی سفارش کی تھی ۔ لیکن ڈی ای او کی طرف سے دونوں کی ایک نہ سُنی گئی ۔ اور مجھے محروم کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ اوور ایج ہونے کو ہیں ۔ اس لئے اگر اب بھی اُنہیں ملازمت سے محروم رکھا گیا ۔ تو پھر کبھی بھی انہیں یہ موقع نہیں ملے گا ۔ انہوں نے پُر زور اپیل کی کہ اُن پر رحم کیا جائے اور معذور کلاس فور پوسٹ پر اُن کا تقرر کیا جائے ۔