The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 12 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال بازار میں چوری کی وارداتوں‌میں‌اضافہ، چوکیداری سسٹم کو بہتر بنایا جائے..تجاربرداری

Chitral Times

چترال بازار میں چوری کی وارداتوں‌میں‌اضافہ، چوکیداری سسٹم کو بہتر بنایا جائے..تجاربرداری

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال بازار غیر محفوظ ہوگیا ہے۔گذشتہ ایک ماہ کے اندر چترال کے مختلف بازاروں میں چوریوں کی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں۔بیشتر واردات کے ملزمان گرفتار نہیں ہوئے اور مال مسروقہ برآمد نہیں ہوا۔چترال ٹاون کے کاروباری حلقوں نے مقامی انتظامیہ،تجار یونین،ضلعی حکومت اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال شاہی بازار،بائی پاس روڈ کڑوپ ریشت وغیرہ میں ہونے والی چوری کے وارداتوں کو روکنے کے لئے بازار کے چوکیداری سسٹم اور پولیس گشت کو بہتر بانے کے لئے تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے اور چوروں کے گینگ کو گرفتارکرکے عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔