The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 12 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

انتقال پرملال، ووری لال آف ایون انتقال کرگئے، آبائی قبرستان میں سپردخاک

Chitral Times

انتقال پرملال، ووری لال آف ایون انتقال کرگئے، آبائی قبرستان میں سپردخاک

انتقال پرملال، ووری لال آف ایون انتقال کرگئے، آبائی قبرستان میں سپردخاک

چترال ( محکم الدین ) ایون کے معروف شخصیت اور رضا خیل برادری کے بزرگ ( مشر) ووری لال کو آج سپرد خاک کیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول ایون کے پریڈ گراونڈ میں ممتاز عالم دین مولانا کمال الدین نے پڑھائی ۔ جنازے میں ضلع ناظم چترال , مختلف اداروں کے آفیسران , سیاسی قائدین , بلدیاتی نمایندگان مختلف برادریوں کے عمائدین اور علاقائی لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم علاقہ ایون کے بزرگ شخصیات میں شمار ہوتے تھے ۔ مرحوم1917 کو جنگ بریکوٹ سے دو سال پہلے پیدا ہوئے ۔ اور ایک سو دو سال کی بھر پور عمر پانے کے بعد گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ۔ آپ سطوت الدین لال المعروف دینار بابو کے والد گرامی ,معراج الدین فنانس ڈیپارٹمنٹ , اجمل الدین, اسرار الدین کے دادا , معروف فٹبال پلئیر عبدالغفار لال کے چچا اور کنٹریکٹر سید الدین المعروف ڈپٹی کے سسر کے والد تھے ۔ ان کو گھر کے قریب آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔