The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 12 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

حالیہ برفباری کے بعد سڑکوں‌کی صورت حال بارے ڈپٹی کمشنرچترال کی میڈیا کو بریفنگ

Chitral Times

حالیہ برفباری کے بعد سڑکوں‌کی صورت حال بارے ڈپٹی کمشنرچترال کی میڈیا کو بریفنگ

حالیہ برفباری کے بعد سڑکوں‌کی صورت حال بارے ڈپٹی کمشنرچترال کی میڈیا کو بریفنگ

چترال (محکم الدین ) ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے کہاہے ۔ کہ حالیہ دنوں میں شدید برفباری کے باوجود چترال کی تین مین سڑکیں کھلی ہیں ۔ جو کہ علاقے کیلئے نہایت خوشی کی بات ہے ۔ پیر کے روز اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ گو کہ برفباری سے بمبوریت , بریر , گولین , گرم چشمہ اور مڈکلشٹ , تورکہو روڈ بند ہوچکے ہیں۔ لیکن چترال پشاور روڈ , چترال بونی مستوج روڈ کھلے ہیں ۔ جس سے ٹریفک کی راہ میں کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے اندر بلاک شدہ سڑکوں کے حوالے سے ایکسن سی اینڈ ڈبلیو نے یقین دھانی کی ہے ۔ کہ موسم صاف ہوتے ہی ان پر کام شروع کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل پر این ایچ اے کی مشینری الرٹ کھڑی ہیں ۔ اس لئے برفباری کے باوجود سڑک کی صفائی کا عمل جاری رہتا ہے ۔ اس لئے برفباری کے باوجود سابقہ ادوار کی طرح ٹنل روڈ امسال مکمل طور پر بلاک نہیں ہوا ۔ جو کہ مسافروں کیلئے اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال ایک وسیع رقبے پر محیط ضلع ہے ۔ اور میری نظر میں یہ ایک ڈویژن کے برابر ہے ۔ اس لئے دور دراز وادیوں کی سڑکوں کو بحال رکھنا کافی مشکل کام ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ برفباری کے نتیجے سڑکوں کی بندش سے پولیو مہم کو بھی ملتوی کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ 27یوسیز میں سے 10 میں مہم پہلےہی ملتوی کی گئی تھی ۔ جبکہ حالیہ برفباری کے بعد لوئر چترال کی یوسیز میں بھی پولیو مہم جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ۔ جبکہ مزید برفباری کی پیشنگوئی کی جارہی ہے ۔ ایسی صورت میں خواتین پولیو ورکروں کیلئے پولیو مہم جاری رکھنا ممکن نہیں ۔ کیونکہ مختلف مقامات میں سلائڈنگ اور برف کے تودے گرنے کے خدشات ہیں ۔ جبکہ چترال میں زیادہ تعداد خواتین پولیو ورکرز کی ہے ۔ڈی سی نے کہا ۔ کہ موسم صاف ہونے پر پولیو کے قطرے پلانے کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ تاہم اس حوالے سے آج اجلاس منعقد کیا جارہاہے ۔ جس میں تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔
DC Chitral2

DC Chitral3

DC Chitral33