چترال : دنین میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد
.
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ دنین میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نقدی، چاندی اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان نے دنین میں چوری کی واردات کی رپورٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل چترال کو واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی، جس نے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال اے ایس آئی علی نواز کی سربراہی میں پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر تفتیش کے ذریعے واردات میں ملوث ملزم عرفان الرحمن ولد مجیب الرحمن سکنہ موڑکہو حال دنین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 68 ہزار روپے نقدی، چاندی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت 62 ہزار 500 روپے بتائی گئی ہے۔ برآمد ہونے والے مالِ مسروقہ کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے بنتی ہے۔
لوئر چترال پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔