The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 25 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال سے پشاور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے کرایوں کا نیا سرکاری نرخ نامہ نافذ، زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی اور جرمانے

Chitral Times

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال سے پشاور، راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے سرکاری کرایوں کا تعین کر دیا گیا ہے، جن پر عمل درآمد آج سے شروع ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایوں کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشد خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو الیاس احمد نے مختلف روٹس پر ٹریفک چیکنگ کی۔ اس دوران انہوں نے گاڑیوں کے کرایوں کا جائزہ لیا اور مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف جرمانے عائد کیے۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری کرایہ نامے کے مطابق مسافروں سے کرایہ وصول کریں اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کی شکایات پر آئندہ بھی کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

chitraltimes new fare for peshawar pindi and isb from upper chitral

chitraltimes upper chitral fare checking