The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 22 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط کے طور پر 10 ارب روپے کا اجرا ، ثمر ہارون بلورکی طرف سے خیرمقدم

Chitral Times

۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے اعلان کردہ 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں سے 10 ارب روپے کی پہلی قسط جاری ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صوبے کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اپنے دفتر سے جاری بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط کی فراہمی سے صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کو آگے بڑھانے، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیح ہے کہ ترقیاتی فنڈز عوامی ضروریات اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر شفاف اور مؤثر انداز میں خرچ کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عمل درآمد، مؤثر نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکیں۔

ثمر ہارون بلور نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے محض اعلانات، سرکاری دستاویزات یا ڈیجیٹل میڈیا تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلکہ ان کے عملی نتائج صوبے کے ہر علاقے میں نظر آنے چاہئیں۔ حقیقی ترقی وہی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے اور پائیدار ترقی کی بنیاد مضبوط ہو۔

انہوں نے کہا کہ بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبرپختونخوا ہمارا وژن ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں اور عوام ترقیاتی منصوبوں کے مثبت اثرات کو اپنی روزمرہ زندگی میں محسوس کرسکیں۔