The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 21 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا میں غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے فکسڈ پے ڈاکٹروں کے خلاف محکمہ صحت کا سخت ایکشن، شوکاز نوٹس جاری

Chitral Times

۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں تعینات فکسڈ پے ڈاکٹروں کے خلاف سخت احتسابی کارروائی شروع کر دی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے یا تفویض کردہ ذمہ داریاں انجام نہ دینے والے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں انہیں اپنی غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کے حوالے سے سات روز کے اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تسلی بخش جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ ڈاکٹروں کی ملازمت ختم کرنے کی کارروائی قواعد و ضوابط کے مطابق شروع کی جا سکتی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سرکاری مراکز صحت میں طبی عملے کی حاضری اور ذمہ داریوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے احتسابی عمل جاری رکھا جائے گا۔