The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 21 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عوامی شکایات پر لوئر چترال پولیس کا ایکشن، پیشہ ور بھکاریوں کو آبائی علاقوں میں واپس بھیج دیا گیا

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال پولیس نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چترال بازار اور دیگر عوامی مقامات پر موجود پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو تحویل میں لے کر گاڑی کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو واپس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بازار اور دیگر مقامات پر کارروائی کی۔ اس دوران پیشہ ورانہ گداگری میں ملوث افراد کو تحویل میں لیا گیا اور بعد ازاں انہیں گاڑی کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں واپس روانہ کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس کارروائی کا مقصد بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر پیشہ ورانہ گداگری کی حوصلہ شکنی، شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ اور عوامی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

لوئر چترال پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی کی اطلاع بروقت مقامی پولیس کو دیں، تاکہ ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس اقدام پر چترال کے مختلف مکاتب فکر نے چترال پولیس خصوصا ڈی پی او کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کو آئندہ لواری ٹنل سے ہی آگے آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

chitraltimes chitral city police action against beggers 4

chitraltimes chitral city police action against beggers 3