The Voice of Chitral since 2004
Friday, 20 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

  مستوج بروغل روڈ پر عملی کام شروع نہ ہونے پر علاقے میں تشویش،انتظامیہ سے جلد پیش رفت یقینی بنانے کا مطالبہ

Chitral Times

  مستوج بروغل روڈ پر عملی کام شروع نہ ہونے پر علاقے میں تشویش،انتظامیہ سے جلد پیش رفت یقینی بنانے کا مطالبہ

  مستوج بروغل روڈ پر عملی کام شروع نہ ہونے پر علاقے میں تشویش،انتظامیہ سے جلد پیش رفت یقینی بنانے کا مطالبہ

  مستوج بروغل روڈ پر عملی کام شروع نہ ہونے پر علاقے میں تشویش،انتظامیہ سے جلد پیش رفت یقینی بنانے کا مطالبہ

.

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج بروغل روڈ منصوبے کی منظوری اور ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے باوجود تعمیراتی کام شروع نہ ہونے پر مستوج بروغل تحریک کے نمائندہ وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال معظم خان بنگش سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور منصوبے میں تاخیر سمیت علاقے کے دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے مستوج بروغل روڈ منصوبے پر تاحال عملی کام شروع نہ ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی منظوری اور ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے باوجود تعمیراتی سرگرمیاں شروع نہ ہونا علاقے کے عوام کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ وفد نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ محکموں اور اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطہ کرکے منصوبے پر عملی کام کے آغاز کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

وفد نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، فنڈز کی فراہمی اور ورک آرڈر کے اجراء سے متعلق امور کی جانب بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی توجہ مبذول کرائی اور زور دیا کہ علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل معظم خان بنگش نے وفد کو یقین دلایا کہ مستوج بروغل روڈ پر کام شروع نہ ہونے کے معاملے پر محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے ایگزیکٹو انجینئر سے وضاحت طلب کی جائے گی اور اس مسئلے کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے اور علاقے کے دیگر مسائل پہلے بھی حکامِ بالا کے نوٹس میں لائے جا چکے ہیں، جبکہ آئندہ پیش رفت سے تحریک کے نمائندوں کو آگاہ رکھا جائے گا۔

ملاقات میں مستوج اور ملحقہ علاقوں میں نالوں، مین ہولز اور دیگر شہری مسائل کے حل پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفد نے ان مسائل کے ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی، تاکہ مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، جائز مطالبات متعلقہ فورمز تک پہنچانے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ انتظامیہ کے دفاتر عوام کے لیے کھلے ہیں اور عوامی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے۔

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے مستوج بروغل روڈ سمیت ضلع کے دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور فالو اَپ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، تاکہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملی پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔

chitraltimes adc upper meeting with mastuj broghil road delegation 2