The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 18 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال سکاؤٹس ہسپتال میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ، 2,176 افراد کا طبی معائنہ، مفت ادویات تقسیم

Chitral Times

چترال سکاؤٹس ہسپتال میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ، 2,176 افراد کا طبی معائنہ، مفت ادویات تقسیم

چترال سکاؤٹس ہسپتال میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ، 2,176 افراد کا طبی معائنہ، مفت ادویات تقسیم

چترال سکاؤٹس ہسپتال میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ، 2,176 افراد کا طبی معائنہ، مفت ادویات تقسیم

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی خصوصی ہدایت پر چترال سکاؤٹس ہسپتال میں پاک فوج کے زیر اہتمام دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 2,176 مردوں، خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

کیمپ میں میڈیکل، سرجیکل، بچوں کے امراض، جلد، امراضِ نسواں، ناک، کان و گلا اور دندان سازی کے ماہر ڈاکٹروں نے خدمات انجام دیں۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق مریضوں کو مفت طبی معائنے، ادویات، الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے، ای سی جی اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ   ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر میجر ڈاکٹر آصف نیازی نے بتایا کہ آئی جی ایف سی نارتھ کی ہدایت پر چترال سکاؤٹس ہسپتال میں صحت کارڈ کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت مختلف سرجریز، سی ٹی اسکین، بایوپسی، گردے کی پتھری کے علاج اور اپینڈکس کے آپریشن سمیت دیگر طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت فی مریض تقریباً دو سے چار لاکھ روپے مالیت تک کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر مظفر، ڈاکٹر شیزہ طارق، ڈاکٹر رتبہ امجد، ڈاکٹر سارہ، میجر ڈاکٹر حنا واحد اور دیگر ڈاکٹروں نے کہا کہ چترال میں بعض بیماریوں کی تشخیص اور علاج کی سہولیات محدود ہونے کے باعث مریضوں کو پشاور ریفر کرنا پڑتا ہے، تاہم ایسے طبی کیمپ مقامی سطح پر بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کیمپ سے مستفید ہونے والے افراد نے پاک فوج اور چترال سکاؤٹس ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا اور دور دراز علاقوں میں عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

chitraltimes chitral scouts free medical camp 3 chitraltimes chitral scouts free medical camp 2