The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 17 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام یا ان کی تعداد میں کمی بیشی نہیں ہے، بلکہ    بنیادی مسئلہ استحصالی نظامِ حکومت ہے، سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان

Chitral Times

ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام یا ان کی تعداد میں کمی بیشی نہیں ہے، بلکہ    بنیادی مسئلہ استحصالی نظامِ حکومت ہے، سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان

ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام یا ان کی تعداد میں کمی بیشی نہیں ہے، بلکہ    بنیادی مسئلہ استحصالی نظامِ حکومت ہے، سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان

ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام یا ان کی تعداد میں کمی بیشی نہیں ہے، بلکہ    بنیادی مسئلہ استحصالی نظامِ حکومت ہے، سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان ۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام یا ان کی تعداد میں کمی بیشی نہیں ہے، بلکہ اصل اور بنیادی مسئلہ وہ رائج الوقت نظامِ حکومت ہے جس پر ریاستی ڈھانچہ استوار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک ملک میں رائج انسانوں کے بنائے ہوئے اس فرسودہ اور استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر حقیقی اسلامی نظامِ حکومت نافذ نہیں کیا جاتا، اس وقت تک قوم اور ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

سراج الحق ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مغفرت شاہ کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان، مقامی عمائدین اور معززین علاقہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے مغفرت شاہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے تشریف لائے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور ان کی خاندانی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تعزیتی اجتماع کے بعد موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے ملکی سیاسی صورتحال، معاشی بدحالی اور آئینی و انتظامی ڈھانچے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مختلف حلقوں کی جانب سے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے کی بحث چھیڑی جا رہی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ محض جغرافیائی لکیریں کھینچنے یا صوبوں کی تعداد بڑھانے سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور ملک کو جو سب سے بڑا، سنگین اور خوفناک چیلنج درپیش ہے وہ ”طاغوتی نظام” ہے، جو قیامِ پاکستان کے بعد سے اب تک کسی نہ کسی شکل میں اس سرزمین پر مسلط چلا آ رہا ہے۔
سابق امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ گزشتہ پون صدی سے ایک مخصوص طبقہ اور اس طاغوتی نظام کے علمبردار ملک کے وسائل پر قابض ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس استحصالی اور غیر اسلامی نظام کے خلاف بھرپور جدوجہد اور جہاد وقت کی سب سے بڑی اور ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی تمام تر سیاسی، سماجی اور دعوتی جدوجہد کا بنیادی مقصد اور نصب العین ہی یہی ہے کہ اس طاغوتی نظام کا خاتمہ کر کے اللہ کے دین کو اس کی سرزمین پر نافذ کیا جائے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ ملک اس وقت تک مصائب، بحرانوں، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی چکی میں پستا رہے گا جب تک یہاں اسلامی سیاست اور اسلامی نظامِ عدل کا بول بالا نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کے وضع کردہ قوانین اور نظام نے سوائے محرومیوں اور طبقاتی تقسیم کے قوم کو کچھ نہیں دیا۔ سراج الحق نے عزم کا اظہار کیا کہ اس نظام کے علمبرداروں کو سیاسی و نظریاتی میدان میں شکست دیے بغیر حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

موجودہ قومی مسائل پر جماعت اسلامی کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو درپیش تمام داخلی و خارجی مسائل کے حل کے لیے ایک انتہائی واضح، دوٹوک اور جامع لائحہ عمل رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کی سیاست کسی ذاتی مفاد یا خاندانی اقتدار کے لیے نہیں بلکہ نظریے اور اصولوں کی بنیاد پر استوار ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مزید مضبوط کریں اور ملک میں حقیقی اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔

تقریب کے اختتام پر علاقے کے معززین اور کارکنان نے سراج الحق کے خیالات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک میں عدل و انصاف کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔اس موقع پر نائب امیر صوبہ مغفرت شاہ نے جماعت کے مرکزی رہنما کا شکریہ اداکیا۔ نائب امیر ضلع مولانا جمشید احمد نے کہاکہ حال ہی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جماعت کے رہنما کے خلاف انتقامی کاروائی شروع کی تو اس میں تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے زبردست اتحادواتفاق کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جماعت کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے جماعت کی قیادت کی طرف سے چترال کی سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes sirajul haq ex amir jamat islami pakistan chitral visit 5 chitraltimes sirajul haq ex amir jamat islami pakistan chitral visit 6