The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 11 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دروش ہائی سکول کے دو افغان طلبہ کی وطن واپسی پر رقت آمیز الوداعی تقریب، اساتذہ اور ہم جماعتوں کی آنکھیں اشکبار

Chitral Times

دروش ہائی سکول کے دو افغان طلبہ کی وطن واپسی پر رقت آمیز الوداعی تقریب، اساتذہ اور ہم جماعتوں کی آنکھیں اشکبار

دروش ہائی سکول کے دو افغان طلبہ کی وطن واپسی پر رقت آمیز الوداعی تقریب، اساتذہ اور ہم جماعتوں کی آنکھیں اشکبار

دروش ہائی سکول کے دو افغان طلبہ کی وطن واپسی پر رقت آمیز الوداعی تقریب، اساتذہ اور ہم جماعتوں کی آنکھیں اشکبار

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ہائی سکول دروش کے اساتذہ اور طلبہ نے حکومتِ پاکستان کی افغان خاندانوں کی باوقار وطن واپسی کی پالیسی کے تحت اپنے دو افغان ساتھیوں کو بوجھل دل اور نم آنکھوں کے ساتھ الوداع کہہ دیا۔ اس موقع پر سکول کے احاطے میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دوستی، محبت اور جدائی کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

سکول سے رخصت ہونے والے طلبہ میں نویں جماعت کے قبیل خان اور چھٹی جماعت کے قدوس خان شامل ہیں۔ ان کے آباؤ اجداد نے 1979 میں افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کے بعد ہجرت کرکے دروش میں سکونت اختیار کی تھی۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کے خاندان مقامی آبادی کے ساتھ گھل مل کر رہ رہے تھے اور ان کے بچے مقامی تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم تھے۔

حکومتی پالیسی کے تحت خاندانوں کی وطن واپسی کے موقع پر سکول انتظامیہ نے دونوں طلبہ کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس دوران جب ان کے ہم جماعتوں اور اساتذہ نے انہیں رخصت کیا تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ طلبہ نے اپنے ان دوستوں کو گلے لگایا جن کے ساتھ انہوں نے بچپن کے کئی سال کھیل کود اور تعلیم حاصل کرتے ہوئے گزارے تھے۔

اس موقع پر قبیل خان اور قدوس خان نے اپنے اساتذہ کی بہترین تربیت اور پاکستانی ہم جماعتوں کے مخلصانہ رویے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بالخصوص دروش کے لوگوں سے ملنے والی محبت اور یہاں گزارے ہوئے لمحات کو وہ زندگی بھر یاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں حاصل کی گئی تعلیم مستقبل میں اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں ان کے کام آئے گی۔

تقریب کے اختتام پر اساتذہ نے دونوں طلبہ کے روشن مستقبل اور بحفاظت وطن واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں تحائف پیش کرکے رخصت کیا۔

emotional farewell ceremony for two afghan students of drosh high school as they return to their homeland

emotional farewell ceremony for two afghan students of drosh high school as they return to their homeland 3 emotional farewell ceremony for two afghan students of drosh high school as they return to their homeland 1