لوئر چترال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، دروش میں سرکاری اراضی اور عوامی گزرگاہوں سے تجاوزات ہٹا دی گئیں
۔
دروش(نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، جس کے تحت دروش کے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات ہٹانے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ظفر اقبال کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک کرکے بحال کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
دریں اثنا چترال ٹاون میں بھی تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف بازاروں میں تجاوزات ہٹائے گئے جبکہ بعض مقامات پر املاک لوگ خود ہٹارہے ہیں،
