The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف لوئر چترال ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم جاری، والدین سے تعاون کی اپیل

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چتترال ٹائمز)  کم عمر بچوں کی جانب سے موٹر سائیکل چلانے کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس سے پیدا ہونے والے حادثات کے خدشات کے پیشِ نظر لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

انچارج ٹریفک وارڈن پولیس ایس آئی جنگ باز خان کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو تھانے منتقل کیا، جہاں ان کے والدین اور سرپرستوں کو طلب کرکے آئندہ بچوں کو کم عمری میں موٹر سائیکل نہ دینے کے تحریری ضمانت نامے حاصل کیے گئے۔

لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی قیمتی زندگیوں کے تحفظ اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے انہیں کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں اور اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

chitraltimes chitral trafic police action against uder age drivers 5 chitraltimes chitral trafic police action against uder age drivers 6 chitraltimes chitral trafic police action against uder age drivers 1