چترال کے دو سینئر افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتی، تبادلے کے احکامات جاری
۔
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) سے تعلق رکھنے والے چترال کے دو سینئر افسران کی خیبر پختونخوا میں اہم عہدوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر آفیسر فضل خالق (PAS، بی ایس 20)، جو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے پر تعینات تھے، کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے مفادِ عامہ میں سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کا تعلق مستوج، چوئنچ سے ہے۔
اسی طرح پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر آفیسر تنویر الرحمٰن (PAS، بی ایس 19)، جو محکمہ انسانی وسائل کے انتظام (HRM) میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو اسپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کا تعلق لوئر چترال کے علاقے پرئیت سے ہے۔
