The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 3 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 مستوج میں پہلی مرتبہ نادرا آفس کیمپس کا باضابطہ افتتاح، عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی امید 

Chitral Times

 مستوج میں پہلی مرتبہ نادرا آفس کیمپس کا باضابطہ افتتاح، عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی امید 

 مستوج میں پہلی مرتبہ نادرا آفس کیمپس کا باضابطہ افتتاح، عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی امید 

 مستوج میں پہلی مرتبہ نادرا آفس کیمپس کا باضابطہ افتتاح، عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کی امید

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج میں پہلی مرتبہ نادرا آفس کیمپس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا، جس سے مستوج اور گردونواح کے عوام کو قومی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر کرنے کی دشواری سے نجات ملے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل مستوج کے صدر جاوید لال نے کہا کہ نادرا آفس کے قیام سے علاقے کے عوام کو اپنے شناختی کارڈ اور دیگر اہم دستاویزات کی تیاری اور تجدید کے لیے مقامی سطح پر سہولت میسر آئے گی، جو ایک دیرینہ عوامی ضرورت تھی۔

انہوں نے نادرا آفس کی منظوری اور قیام کے لیے شہزادہ افتخار الدین کی انتھک کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق مستوج میں نادرا آفس کا قیام بھی انہی عوام دوست کوششوں کا نتیجہ ہے۔

تقریب میں علاقے کے معتبرین، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے نادرا آفس کے افتتاح کو علاقے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کے قیام میں کردار ادا کرنے والی شخصیات کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یادرہے کہ مستوج میں پہلی مرتبہ نادرا کی برانچ آفس کھول دیا گیا جس کیلئے ویلج کونسل مستوج کے احاطے میں دفتر  مہیا کردیا گیا ہے۔ جہاں مستوج کے ساتھ لاسپور اور یارخون ویلی کے باشندگان کو نادرا کی سہولت مقامی طور پر میسر ہوگی۔ جبکہ اس سے پہلے ان سہولیات کی حصول کیلئے بونی یا چترال جانا پڑتا تھا۔

chitraltimes mastuj nadra office inaguration 2