The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 28 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گرم چشمہ روڈ پر اسفالٹ بچھانے کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا، چترال بونی روڈ پر کام اسی تعمیراتی سیزن میں مکمل کیا جائے گا۔ نیاز اے نیازی

Chitral Times

۔

وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا اور این ایچ اے حکام نے کام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے، دیگر سڑکوں سے متعلق بھی یقین دہانیاں

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال گرم چشمہ روڈ پر اسفالٹ بچھانے کا کام آج دوبارہ شروع کردیا گیاہے ، جہاں علاقے کے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ، دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) لوئر چترال کے ضلعی رہنما نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے آج اسلام آباد میں چیئرمین وزیراعظم انسپکشن کمیشن بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے حکام سے چترال کے روڈ منصوبوں کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کیں،

ملاقاتوں کے دوران نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ نے گرم چشمہ روڈ پر اسفالٹ کے کام کی بندش کا معاملہ اٹھاتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیاں فوری بحال کرنے کی درخواست کی۔ اس پر چیئرمین وزیراعظم انسپکشن کمیشن بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے نوٹس لیا، جس کے بعد حکام کی ہدایت پر سڑک پر اسفالٹ بچھانے کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ نیاز اے نیازی نے حکام کو بونی بوزند روڈ پر تعمیراتی کام کی بندش سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں کلاش ویلیز روڈ کے زمین مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی اور چترال بونی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ کلاش ویلیز روڈ کے زمین مالکان کو صوبائی حکومت چند روز میں معاوضہ ادا کرے گی، جبکہ چترال بونی روڈ پر کام اسی تعمیراتی سیزن میں مکمل کیا جائے گا۔

گرم چشمہ روڈ پر کام کی بحالی کو اہالیانِ لٹکوہ کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ این ایچ اے کے متعلقہ ڈائریکٹر کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع اور تازہ تصاویر کے مطابق، تعطل کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

اس پیش رفت سے امید پیدا ہوئی ہے کہ موسمِ سرما سے قبل باقی ماندہ کام میں تیزی آئے گی اور عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کم ہوں گی۔ گرم چشمہ روڈ علاقے کے مریضوں، طلبہ، کاروباری افراد اور زرعی پیداوار کی ترسیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

chitraltimes niaz a niazi meeting with ranjha and nha officials 1 chitraltimes niaz a niazi meeting with ranjha and nha officials 2 chitraltimes garamchashma road asphalt 1