The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 28 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف اہالیانِ دروش کا ختمِ نبوت چوک میں دھرنا، کل پہیہ جام ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کا اعلان

Chitral Times

12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ، مذاکرات ناکام ہونے پر احتجاج شروع کر دیا گیا

.

دروش (مقصود علی خان چترالی) واپڈا  (پیسکو) حکام کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دروش ایکشن فورم، تجار یونین دروش، ڈرائیور یونین اور اہالیانِ دروش نے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ختمِ نبوت چوک دروش میں دھرنا شروع کر دیا ہے۔

دھرنے میں جمعیت علمائے اسلام، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور راہِ حق پارٹی کے نمائندوں سمیت ڈرائیور یونین، تجار یونین اور سول سوسائٹی کے بڑی تعداد میں افراد شریک ہیں۔

دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔ شہری وقفے وقفے سے دھرنے میں شریک ہو رہے ہیں اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبے کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق دھرنا آج عصر تک جاری رہے گا۔ اگر اس دوران 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو کل بروز بدھ ختمِ نبوت چوک دروش میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ پہیہ جام ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

chitraltimes drosh protest against wapda pesco 1