The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 28 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یومِ سیاہ کشمیر، لوئر چترال میں تقریبات اور یکجہتی واک کا انعقاد

Chitral Times

یومِ سیاہ کشمیر، لوئر چترال میں تقریبات اور یکجہتی واک کا انعقاد

یومِ سیاہ کشمیر، لوئر چترال میں تقریبات اور یکجہتی واک کا انعقاد

یومِ سیاہ کشمیر، لوئر چترال میں تقریبات اور یکجہتی واک کا انعقاد

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی ہدایات پر ضلع بھر کے سرکاری دفاتر اور اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ دارالعلوم چترال (شاہی مسجد) میں بھی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی سرپرستی ادارے کے صدر و خطیب شاہی مسجد حضرت مولانا خلیق الزمان نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا فضل حق نے انجام دیے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ خطیب چترال حضرت مولانا فضل مولا تھے۔

تقریب میں طلبہ نے نعتیہ کلام اور کشمیر کے موضوع پر ملی نظمیں پیش کیں۔ اپنے خطاب میں حضرت مولانا فضل مولا نے مسئلہ کشمیر کی تاریخی اور دینی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور اپنی امنگوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرے۔

تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام کی آزادی و سلامتی اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دریں اثنا، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان کی ہدایات پر ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹر (TFC) چترال کے زیرِ اہتمام یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکز کے عملے اور GGCS اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ واک کا مقصد بچوں میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا پیغام عام کرنا تھا۔

chitraltimes kashmir black day observed chitral lower 2 chitraltimes kashmir black day observed chitral lower 1

chitraltimes kashmir black day observed chitral lower 3