وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو تاجکستان سے جوڑنے والی بروغل واخان روڈ کے لیے 75 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین
۔
اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نےوزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے عوام کی طرف سے 31 اکتوبر 2025 کو اسپغ لشٹ کے دورے کے موقع پر پیش کیے گئے میرے عوامی مطالبات جس میں مستوج بروغل روڈ کا قیام بھی ایک اہم مطالبہ تھا جس کی وزیر اغظم نے منظوری دے دی ہے جس کے لیے چترال کے عوام وزیراعظم کے مشکورہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو تاجکستان سے جوڑنے والی بروغل واخان روڈ کے لیے 75 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوات فیز II کے لیے زمین کی خریداری کی مد میں 11 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے، جس کی تکمیل سے ان شاء اللہ چترال کا سفری وقت مزید کم ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ بہت جلد ہی موڑکہو کے عوام کے لیے نہراتھک اتھک اریگیشن چینل (آبپاشی) پروجیکٹ اور گنگ کے مقام پر ماربل سٹی کی منظوری کی اچھی خبریں ملیں گی
سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا بھی خصوصی شکریہ کہ انہوں نے چترال کے مفادات اور ترقی کو اپنے دل کے قریب رکھا۔
