The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 20 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال؛ مردہ اور بیمار مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل ناکام، دو افراد گرفتار 

Chitral Times

۔
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی کی نگرانی میں براڈم لیویز چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے لوئر چترال منتقل کیے جانے والے مردہ اور بیمار مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کاروائی کے دوران دو مردہ گائیں تلف کر دی گئیں، جبکہ باقی چھ مویشیوں کو قرنطینہ اور علاج کے لیے واپس روانہ کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے واضح احکامات کی روشنی میں عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا تعطل کاروائیاں جاری رہیں گی۔

chtiraltimes lower chitral admin arrested two person involved in ill animals sluters 1 chtiraltimes lower chitral admin arrested two person involved in ill animals sluters 3