The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 18 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے اے آر ڈی سی کونسل قائم، نوٹیفکیشن جاری

Chitral Times

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے اے آر ڈی سی کونسل قائم، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے اے آر ڈی سی کونسل قائم، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے اے آر ڈی سی کونسل قائم، نوٹیفکیشن جاری

شوکت اللہ خان چیئرمین اور ملک خان مرجان وائس چیئرمین نامزد، کونسل میں 48 عمائدین اور اہم شخصیات شامل
۔

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) مشیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبے کے 12 اضلاع کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کے قیام کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کونسل میں 48 مقامی عمائدین اور اہم شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ شوکت اللہ خان کو چیئرمین اور ملک خان مرجان کو وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

ثمر ہارون بلور کے مطابق کونسل کے قیام کا مقصد مقامی شمولیت کے ذریعے متعلقہ اضلاع میں امن و امان کی بحالی، شہریوں کے تحفظ، بہتر طرزِ حکمرانی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ مقامی عمائدین اور اہم شخصیات کی نمائندگی سے ان علاقوں کے مسائل، ضروریات اور عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کونسل میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں۔ چیئرمین، وائس چیئرمین اور اراکین کی ابتدائی مدت چھ ماہ مقرر کی گئی ہے۔

کونسل کے اراکین میں

ضلع باجوڑ سے شوکت اللہ خان، شہاب الدین خان، ملک سلطان زیب اور حاجی لالی شاہ؛ ضلع مہمند سے ملک فیاض خان، ملک نادر منان اور ملک صاحب خان امبار؛ جبکہ ضلع خیبر سے ملک عبدالرازق، ملک عزت اللہ، ملک صلاح الدین، ملک ظاہر شاہ اور شیرین خان کونسل میں شامل ہیں۔

ضلع اورکزئی سے لال من شاہ، سید فخر عباس اور فیض اللہ؛ ضلع کرم سے منیر حسین بنگش، ملک عبدالولی خان، ملک زمین حسین، سید ولی میاں اور احسان اللہ احسان؛ جبکہ شمالی وزیرستان سے ملک خان مرجان، ملک نصراللہ، مفتی مصباح اللہ خان، ملک حبیب خان اور ملک حاجی شیر محمد کو کونسل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان اپر سے صالح شاہ، ملک عرفان الدین برکی، ملک محمد رومان محسود اور ملک رمتال خان، جبکہ جنوبی وزیرستان لوئر سے ملک علاؤالدین وزیر، ملک جمیل توجی خیل، چیف ملک معین الدین وزیر اور ملک سردار عباس کونسل میں شامل ہیں۔

ضلع بنوں سے باز محمد خان، مولانا عبدالغفار قریشی، ملک احسان خان اور ملک شیرین؛ ڈیرہ اسماعیل خان سے عبدالحلیم، سردار آغاز خان، سردار آباد خان اور قیصر خان ایڈووکیٹ؛ ضلع ٹانک سے نوابزادہ عبدالوہاب، عبداللہ ننگیال اور عرفان اللہ کنڈی؛ جبکہ ضلع لکی مروت سے مولانا محمد عمر اشرفی، ملک ادریس خان، نجیب اللہ خان اور رحمت اللہ عرف متی کو کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ متعلقہ اضلاع میں امن و امان کے استحکام، شہریوں کے تحفظ، بہتر طرزِ حکمرانی اور پائیدار ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی ضروری ہے۔ ان کے بقول، مقامی عمائدین اور اہم شخصیات کی شمولیت سے عوامی مسائل کی نشاندہی اور ترقیاتی ترجیحات کے تعین میں مدد مل سکتی ہے۔