The Voice of Chitral since 2004
Friday, 16 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال: ارندو لنک روڈ کی تعمیر و بحالی کا کام زور و شور سے جاری، اسسٹنٹ کمشنر دروش کا معائنہ

Chitral Times

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے ارندو میں سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے، جہاں سڑک کو پختہ کرنے کے ساتھ ساتھ اطراف میں حفاظتی پشتوں (ریٹیننگ والز اور بریسٹ والز) کی تعمیر بھی جاری ہے، تاکہ سڑک کو مضبوط اور محفوظ بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے ارندو لنک روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا موقع پر معائنہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو جاری ترقیاتی کام کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں مقررہ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار اور بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے، تاکہ علاقے کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں اور آمدورفت میں درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تعمیراتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

chitraltimes arandu road construction continue 2 chitraltimes arandu road construction continue 3 chitraltimes arandu road construction continue 4 chitraltimes arandu road construction continue 1