The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 13 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس لائن کا دورہ

Chitral Times

نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس لائن کا دورہ

نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس لائن کا دورہ

نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس لائن کا دورہ

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال غازی محمد خالد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائن لوئر چترال کا دورہ کیا۔

پولیس لائن پہنچنے پر سینئر پولیس افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد خالد خان نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادرِ وطن کے دفاع اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کے ایصالِ ثواب، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

بعد ازاں انہوں نے پولیس لائن میں موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوئر چترال میں امن و امان کا قیام، قانون کی بالادستی، جرائم کی مؤثر روک تھام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام دوست پولیسنگ کو مزید فروغ دیا جائے گا، شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور پولیس و عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، استعدادِ کار میں اضافے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈی پی او لوئر چترال نے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر اور مستحکم بنایا جا سکے۔

آخر میں پولیس افسران اور جوانوں نے نو تعینات ڈی پی او محمد خالد خان کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کی قیادت میں امن و امان کے قیام، قانون کی عملداری اور عوام کی خدمت کے لیے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

chitraltimes dpo chitral lower khalid khan resume charge 2 chitraltimes dpo chitral lower khalid khan resume charge 4

chitraltimes dpo chitral lower khalid khan resume charge 3