The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 11 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رنگ روڈ، جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد

Chitral Times

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رنگ روڈ، جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رنگ روڈ، جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رنگ روڈ، جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد

پشاور بحالی پلان پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے، آؤٹر رنگ روڈ پر بھی جلد کام کا افتتاح کریں گے، وزیراعلیٰ

۔

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر لیول ٹو فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے پر 6.2 ارب روپے کی تخمینہ لاگت آئے گی، جبکہ اس میں 640 میٹر طویل دو لین ڈوئل کیریج وے فلائی اوور اور 4.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ فلائی اوور پشاور کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور کی بحالی اور ترقی کے لیے 200 ارب روپے کے پشاور بحالی پلان پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹر رنگ روڈ کے منصوبے پر بھی جلد کام کا افتتاح کیا جائے گا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کے مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں اور ان میں سے کسی ایک مطالبے کو بھی غیر آئینی یا غیر قانونی ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکمرانوں کی جانب سے پارلیمنٹیرینز کو اغوا کرنا اور راستے بند کرنا غیر آئینی اقدامات ہیں۔ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے اور ہم اس حق کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے استعمال کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے عمران خان کے حقیقی آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بہت وقت دیا گیا اور طویل صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا گیا، لیکن آئینی مطالبات پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مسلط حکمران عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات اور عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ایک بار ہوں یا ہزار بار، وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے اس کے لیے انہیں اپنی جان ہی کیوں نہ قربان کرنا پڑے۔

chitraltimes cm sohail afridi inagurating ring road inter section fly over peshawar