The Voice of Chitral since 2004
Friday, 9 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

قاری فیض اللہ چترالی کا جغور سمیت لوئر چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

Chitral Times

۔

لوئر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) معروف دینی و سماجی رہنما قاری فیض اللہ چترالی نے جغور سمیت لوئر چترال کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

حضرت قاری صاحب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ گھروں کیلئے ٹین کی چادریں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ جغور کی متاثرہ مسجد کی تعمیر نو کیلئے سیمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔

دورے کے دوران حضرت قاری صاحب نے گرم چشمہ، دروش کے متعدد دیہات، رومبور اور کالاش ویلی سمیت لوئر چترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

لوئر چترال کا دورہ مکمل کرنے کے بعد حضرت قاری صاحب آج اپر چترال کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقاتیں کریں گے۔

chitraltimes qari faizullah visit jughoor flood hit area 1