The Voice of Chitral since 2004
Friday, 2 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کے ’’احساسِ بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا

Chitral Times

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کے ’’احساسِ بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کے ’’احساسِ بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کے ’’احساسِ بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا

۔

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مویشیوں کی صحت، مویشی پالنے والے کسانوں کی خوشحالی اور دیہی معیشت کے استحکام کے لیے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے ’’احساسِ بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ منصوبے کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 145 موبائل ویٹرنری کلینکس اور 27 موبائل لیبارٹری ٹیسٹنگ یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ 202 ویٹرنری ڈاکٹرز اور اسسٹنٹس کی فراہمی بھی منصوبے میں شامل ہے۔ موبائل کلینکس تحصیل کی سطح پر جانوروں کی ویکسینیشن، تشخیص، علاج اور ہنگامی ویٹرنری خدمات فراہم کریں گے، جس سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مویشی پالنے والے کسانوں کو بھی جدید ویٹرنری سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ موبائل ویٹرنری نیٹ ورک کو مرکزی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے منسلک کیا جائے گا، جس کے ذریعے خدمات کی نگرانی اور انتظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ موبائل ملک کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹریز دودھ کے معیار کی نگرانی، ملاوٹ اور مضر صحت آلودگیوں کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ’’احساسِ بے زبان صحت گاڑی‘‘ محض ایک موبائل ویٹرنری سروس نہیں بلکہ ایک سوچ، احساس اور عہد ہے۔ کوئی بھی کسان جغرافیائی فاصلے یا علاقے کی وجہ سے معیاری ویٹرنری سہولیات سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے زبان جانوروں کو بیماری، عدم نگہداشت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی مشکلات سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارا مقصد صرف جانوروں کا علاج نہیں بلکہ بیماریوں کی روک تھام اور مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے لاکھوں خاندانوں کے لیے مویشی آمدن، غذائیت اور مالی استحکام کا اہم ذریعہ ہیں۔ مویشی پالنے والے کسانوں کو جدید، معیاری اور بروقت سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں جانوروں کے علاج اور نگہداشت کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہ کرنا پڑے۔ کسان خاندانوں کی آمدن میں بہتری کے لیے لائیوسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ موبائل ملک کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹریز دودھ کے معیار کی نگرانی میں اہم کردار ادا کریں گی اور دودھ میں ملاوٹ اور مضر آلودگیوں کی بروقت نشاندہی میں مؤثر سہولت فراہم کریں گی۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صحت مند مویشی بہتر پیداوار اور کسان خاندانوں کے لیے زیادہ آمدن کا ذریعہ بنیں گے۔ ہمارا مقصد ایسا خیبرپختونخوا ہے جہاں کسان خوشحال، دیہی معیشت مضبوط، مویشی صحت مند اور عوام کو محفوظ و معیاری خوراک میسر ہو۔