The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 1 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ملاکنڈ ڈویژن میں وفاقی ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تجار یونین چترال کی کال پر اتالیق پل پر سول سوسائٹی کا ایک بہت بڑا احتجاجی جلسہ

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ملاکنڈ ڈویژن میں وفاقی ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تجار یونین چترال کی کال پر اتالیق پل پر سول سوسائٹی کا ایک بہت بڑا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس میں تاجروں، وکلاء، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے تجار یونین کے صدر نور احمد خان، دین محمد ندیم، عبدالولی خان ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مومن الرحمن ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے مغفرت شاہ اور امیر وجیہہ الدین، جے یو آئی کے قاضی نسیم اور اے این پی کے صدر حاجی عید الحسین، پی ٹی آئی کے سید فرید جان، اگیگا کے صدر ضیاء الرحمن سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے حکومت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ایک پسماندہ اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقہ ہے، اس لیے یہاں کے عوام کسی بھی قسم کے وفاقی ٹیکسوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس فری زون برقرار رکھا جائے، بصورت دیگر پورے چترال اور ملاکنڈ ڈویژن میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دمادم مست قلندر ہوگا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اتالیق پل پر ٹریفک کو بھی معطل رکھا۔

chitraltimes protest rally against federal taxation 3

chitraltimes protest rally against federal taxation 2 chitraltimes protest rally against federal taxation 5