The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 30 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال میں 19 میڈیکل افسران کی ایک سالہ کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری

Chitral Times

اپر چترال میں 19 میڈیکل افسران کی ایک سالہ کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری

اپر چترال میں 19 میڈیکل افسران کی ایک سالہ کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری

اپر چترال میں 19 میڈیکل افسران کی ایک سالہ کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اپر چترال کے مختلف بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر مراکز میں 19 میڈیکل افسران کو ایک سال کے لیے کنٹریکٹ/فکسڈ پے بنیادوں پر تعینات کردیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تقرری آرڈر کے مطابق یہ تقرریاں محکمانہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات اور خیبرپختونخوا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ آف ڈاکٹرز (فکسڈ پے) رولز 2022ء کے تحت کی گئی ہیں۔

تقرری پانے والے میڈیکل افسران میں اکرام خان کو بی ایچ یو کھوت، رشیدہ سلطان اور سعد اللہ کو بی ایچ یو شونگوش، محمد وقاص کو بی ایچ یو زندرانگرام ، عطا اللہ کو بی ایچ یو ریچ، محمد اسلام کو بی ایچ یو نیشکو، اکرام اللہ اور واشق علی کو آر ایچ سی دراسن، جبکہ علینہ شاہد خان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح لقمان علی اور شاہ جمال عبدالناصر کو سول ڈسپنسری چرون اوویر، فضلی مولا کو سول ڈسپنسری بونی، عابد اللہ خان کو سول ڈسپنسری موردیر، رضوان اللہ کو سول ڈسپنسری شابرونز اوویر، عالم زبیر کو سول ڈسپنسری رائین، سہیل احمد میر کو سول ڈسپنسری میگرام نمبر 2، محمد وقاص کو سول ڈسپنسری تریچ، سعید کو سول ڈسپنسری شوغوچ تریچ اور محمد داؤد کو سول ڈسپنسری زنگلشٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مذکورہ تقرریاں ایک سال یا اس سے قبل کنٹریکٹ ختم کیے جانے تک مؤثر رہیں گی۔ تقرری پانے والے ڈاکٹرز کو مقررہ مدت کے اندر تقرری کی شرائط و ضوابط سے متعلق معاہدہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تقرریاں فکسڈ پے، مخصوص مرکز، ناقابلِ منتقلی، غیر پنشن ایبل اور غیر مستقل بنیادوں پر ہیں اور ملازمین کو مستقل ملازمت یا تقرری کی منتقلی کا حق حاصل نہیں ہوگا۔

محکمہ صحت کے مطابق یہ تقرریاں اپر چترال کے مختلف دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی دستیابی بہتر بنانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہیں۔

chitraltimes doctors appointment upper chitral