The Voice of Chitral since 2004
Monday, 28 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے تاجر برادری نے صدر کی طرف سے اتوار کے روز دکانین بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کردیا 

Chitral Times

چترال کے تاجر برادری نے صدر کی طرف سے اتوار کے روز دکانین بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کردیا 

چترال کے تاجر برادری نے صدر کی طرف سے اتوار کے روز دکانین بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کردیا 

چترال کے تاجر برادری نے صدر کی طرف سے اتوار کے روز دکانین بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کردیا

.
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز  ) چترال کی تاجر برادری نے صدر تجار یونین چترال چارویلو نور احمد کی جانب سے اتوار کے روز دکانیں بند رکھنے کی کال کو مسترد کرتے ہوئے اکثر دکانداروں نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ اپنا کاروبار کھلا رکھا۔ چترال کے مرکزی تجارتی مراکز میں معمول کے مطابق گہما گہمی دیکھی گئی اور دکانداروں نے ہڑتال کی اپیل کو یکسر نظرانداز کر دیا۔دکانداروں اور تاجروں کا کہنا تھا کہ اتوار کے دن دکانیں بند کر کے اپنے کاروبار کو نقصان پہنچانا ایک فضول اور بے سود عمل ہے۔ اتوار کا دن سرکاری ملازمین کی چھٹی کے باعث خریداری کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے، اس لیے کاروبار کی بندش کا کوئی فائدہ نہیں۔

چترال کے تمام بڑے تجارتی علاقوں میں کاروبار عروج پر رہا، جن میں الیق بازار اور شاہی بازار میں خریداروں کا شدید رش رہا۔نیو بازار اور چیو کی تمام دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں۔بائی پاس روڈ پر بھی تجارتی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں۔تجار یونین کے ایک سابق عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ سال منتخب ہونے کے بعد سے موجودہ صدر مسلسل اتوار کے دن بازار بند کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم انہیں تاجروں کی اکثریت کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی ایسے دکاندار جو عام طور پر اتوار کو دکانیں بند رکھتے تھے، انہوں نے بھی صدر کی کال کی مخالفت میں جان بوجھ کر اپنی دکانیں کھلی رکھیں۔تاجر برادری کے اس اقدام سے تجار یونین کی قیادت اور عام دکانداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج واضح ہو گئی ہے، اور صدر کی پالیسیوں کو تاجروں نے بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔