The Voice of Chitral since 2004
Friday, 25 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مارخور کے بچے کی جان بچانے والے لاوی کے کسان کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا

Chitral Times

مارخور کے بچے کی جان بچانے والے لاوی کے کسان کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا

مارخور کے بچے کی جان بچانے والے لاوی کے کسان کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا

مارخور کے بچے کی جان بچانے والے لاوی کے کسان کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے دفتر میں ایک خصوصی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دروش کے گاؤں لاوی سے تعلق رکھنے والے کسان گوہر الرحمٰن کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ کسان گوہر الرحمٰن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر مارخور کے ایک بچے کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا تھا، جو حادثاتی طور پر ان کی بکریوں کے ریوڑ میں شامل ہو گیا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین تھے، جنہوں نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) وائلڈ لائف رضوان اللہ کے ہمراہ کسان گوہر الرحمٰن اور ان کے پڑوسی موسیٰ خان میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ مارخور کے بچے کی حفاظت اور اسے وائلڈ لائف کے فیلڈ اسٹاف سے رابطہ کر کے بحفاظت منتقل کرنے پر خصوصی طور پر سراہا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ظہیر الدین نے کسان کے انتہائی ذمہ دارانہ رویے کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ کسان نے ایک قیمتی اور نایاب جنگلی جانور کے بچے کی جان بچا کر قدرتی حیات کے تحفظ Conservation میں اپنا اہم ترین کردار ادا کیا ہے، جو پورے علاقے کے لیے ایک مثال ہے۔’انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر مارخور پاکستان کا ایک تاریخی اور قومی علامت کا حامل جانور ہے جوکہ خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ وائلڈ لائف کی انتھک اور کامیاب کوششوں کی بدولت حالیہ دہائیوں میں چترال کے اندر مارخور کی آبادی میں نمایاں اور خوش آئند اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب ضلع میں مارخور کی باقاعدہ ‘ٹرافی ہنٹنگ شروع ہو چکی ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم سے چترال میں غربت کے خاتمے اور مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنانے میں غیر معمولی مدد مل رہی ہے۔

ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال رضوان اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ وائلڈ لائف اب مقامی کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابط اور نیٹ ورک قائم کر رہا ہے تاکہ معاشرے کے ہر فرد کو جنگلی حیات کا محافظ اور نگہبان بنایا جا سکے۔اس پروقار تقریب میں ایس ڈی ایف او (SDFO) وائلڈ لائف لوئر چترال شفیق احمد اور کمیونٹی کے نمائندے شہزادہ ارحم سمیت دیگر وائلڈ لائف حکام اور مقامی معززین نے بھی شرکت کی اور کسان کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

chitraltimes dfo forest giving away prize to a local person who rescued the markhor child 3 chitraltimes dfo forest giving away prize to a local person who rescued the markhor child 4 chitraltimes dfo forest giving away prize to a local person who rescued the markhor child 6