The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 16 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو روڈز پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ اجلاس، تکمیل میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین کی زیرِ صدارت این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو کے زیرِ انتظام مختلف سڑکوں پر جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، سی اینڈ ڈبلیو اور این ایچ اے کے افسران سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سڑکوں پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ کام کی سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو حکام سمیت متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے مطابق جلد مکمل کیا جائے، تاکہ عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آسکے۔

اجلاس میں سڑکوں کے منصوبوں کی روزمرہ بنیادوں پر نگرانی اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو روڈ منصوبوں کا فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مقبول حسین نے واضح کیا کہ عوامی سہولت، تعمیراتی کام کے معیار اور سڑکوں کی بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ افسران کو منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی اور پیشرفت سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

chitraltimes dc lower maqbool hussain chairing road projects 1