The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 9 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال میں ٹیلی نار نیٹ ورک میں نمایاں بہتری، 11 ٹاورز پر 5G اسپیکٹرم اپ گریڈ

Chitral Times

لوئر چترال میں ٹیلی نار نیٹ ورک میں نمایاں بہتری، 11 ٹاورز پر 5G اسپیکٹرم اپ گریڈ

لوئر چترال میں ٹیلی نار نیٹ ورک میں نمایاں بہتری، 11 ٹاورز پر 5G اسپیکٹرم اپ گریڈ

لوئر چترال میں ٹیلی نار نیٹ ورک میں نمایاں بہتری، 11 ٹاورز پر 5G اسپیکٹرم اپ گریڈ

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعظم یوتھ پروگرام لوئر چترال کے کوآرڈینیٹر حفیظ اللہ نے کہا ہے کہ لوئر چترال میں ٹیلی نار کا نیٹ ورک پہلے کی نسبت کافی بہتر ہوگیا ہے اور ضلع کے تقریباً 11 ٹاورز پر 5G اسپیکٹرم اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید ٹاورز کو بھی جلد 5G پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرم چشمہ، کالاش ویلی، چترال ٹاؤن، کجو اور دیگر علاقوں کے ٹیلی نار ٹاورز کو 5G اسپیکٹرم پر اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان علاقوں میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

حفیظ اللہ کے مطابق اپر چترال میں بھی مختلف ٹیلی نار ٹاورز پر کام تیزی سے جاری ہے، جس سے ان شاء اللہ بہت جلد سگنل اور انٹرنیٹ سے متعلق مسائل میں مزید کمی آئے گی۔

انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور ٹیلی نار کی متعلقہ ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل رابطہ کاری اور تعاون سے لوئر و اپر چترال کے مختلف علاقوں میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بالخصوص زونل ڈائریکٹر پشاور طارق خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر PTA یاسین خان اور ریجنل ہیڈ PTML محمد عرفان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے چترال میں نیٹ ورک کے مسائل کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے متعلقہ ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا اور عملی اقدامات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

حفیظ اللہ نے کہا کہ ان افسران، انجینئرز، فیلڈ ٹیموں اور انتظامیہ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی تعاون اور رابطہ کاری کے نتیجے میں لوئر اور اپر چترال کے مزید علاقوں میں مضبوط سگنل، بہتر نیٹ ورک اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت بھی جلد دستیاب ہوگی۔