The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 9 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر مقبول حسین کا روڈ منصوبوں پر ہفتہ وار پراگرس میٹنگ اور نگرانی کا فیصلہ

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین نے چارج سنبھالتے ہی ضلع میں جاری روڈ منصوبوں کی رفتار اور معیار کی نگرانی کے لیے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

جاری احکامات کے مطابق ہر منگل کو ضلع میں جاری روڈ منصوبوں کی پیش رفت، کام کے معیار اور دیگر متعلقہ امور کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو جاری منصوبوں کی مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں۔

ڈپٹی کمشنر مقبول حسین نے کہا کہ چترال کو ایک اہم ٹورازم ہب بنانے کے لیے معیاری روڈ انفراسٹرکچر بنیادی ضرورت ہے۔ بہتر سڑکوں سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ تجارت اور مقامی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو روڈ منصوبوں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

chitraltimes dc lower chitral letter to nha