The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 5 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے طلبہ و طالبات کی صوبائی نعتیہ اور ملی نغمہ مقابلوں میں شاندار کامیابی

Chitral Times

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے طلبہ و طالبات نے صوبائی سطح پر منعقدہ نعتیہ اور ملی نغمہ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے چترال کا نام روشن کردیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین کے طالب علم محمد رفیع ولد رفیق احمد شینجال نے صوبائی نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ملی نغمہ کے مقابلے میں آفاق احمد ولد راشد احمد، دنین گہتک نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بنش رانی دختر محمد حاجی خان، جغور، طالبہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، نے بھی ملی نغمہ مقابلے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

اسی طرح فرحین ظفر دختر ظفر احمد، سین، طالبہ الخدمت فاؤنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین، نے نعتیہ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

چترال کے ہونہار طلبہ و طالبات کی اس شاندار کامیابی پر والدین، اساتذہ اور اہلِ چترال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔ ان کامیابیوں کو چترال کے نوجوانوں کی صلاحیتوں، محنت اور روشن مستقبل کی عکاس قرار دیا گیا ہے۔

chitraltimes naat competition chitrali students shine 1