The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 5 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جامعہ چترال میں حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ

Chitral Times

جامعہ چترال میں حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ

جامعہ چترال میں حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ

جامعہ چترال میں حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ

.

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز)  جامعہ چترال کے شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام ’’نیچر لنک  چترال میں حیاتیاتی تنوع کی نگرانی اور موسمیاتی لچک‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں ماہرین ماحولیات، محققین، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

ورکشاپ نیچر لنک، برٹش کونسل، یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ برسٹل اور یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر حاضِر اللہ تھے۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کسی ایک ادارے یا شعبے کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری سوسائٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چترال ایک منفرد اور حساس ماحولیاتی خطہ ہے، جہاں حیاتیاتی تنوع کو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط سمیت مختلف خطرات لاحق ہیں۔ قدرتی وسائل اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے بروقت، مؤثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر شعبہ باٹنی اور تمام قومی و بین الاقوامی شراکت دار اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

شعبہ باٹنی کے سربراہ اور ورکشاپ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر حافظ اللہ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی علمی و تحقیقی سرگرمیاں طلبہ اور محققین کو جدید سائنسی معلومات سے روشناس کرانے کے ساتھ ملکی و بین الاقوامی سطح پر تحقیقی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ورکشاپ کی مختلف فنی نشستوں میں حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی تبدیلی، ماحولیاتی نظام اور قدرتی وسائل کے تحفظ سے متعلق تحقیقی مقالے اور پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔

ڈاکٹر کشور علی، سینئر لیکچرر شعبہ ماحولیاتی علوم، نے ماحولیاتی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور مستقبل کی تحقیقی ترجیحات پر اظہار خیال کیا، جبکہ یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے چیئرمین شعبہ باٹنی ڈاکٹر نصراللہ خان نے حیاتیاتی تنوع کی نگرانی کے جدید طریقہ کار اور عملی تکنیکوں پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر نصیر الدین نے چترال کے نایاب صنوبر کے جنگلات کی ماحولیاتی اہمیت، انہیں درپیش خطرات اور تحفظ کے لیے مؤثر حکمت عملی کے حوالے سے پریزنٹیشن پیش کی۔

تقریب کی نظامت لیکچرار عظمیٰ شیر نے کی۔ اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضِر اللہ نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں، جبکہ ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

chitraltimes chitral university workshop on climate change 8

chitraltimes chitral university workshop on climate change 4 chitraltimes chitral university workshop on climate change 3

chitraltimes chitral university workshop on climate change 5

chitraltimes chitral university workshop on climate change 1