The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 3 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈی پی او لوئیر چترال کی زیر صدارت کھلی کچہری، منشیات، سوشل میڈیا کا غلط استعمال، خواتین میں خودکشی اور چترال سے باہر شادیوں جیسے سنگین مسائل کی نشاندہی

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے علاقے کے اہم اور دیرینہ مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔ عوام کی جانب سے منشیات فروشی، سوشل میڈیا کا منفی استعمال، خواتین میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان اور مقامی لڑکیوں کی چترال سے باہر شادیوں جیسے سنگین مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ چترال پولیس وادی سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ منشیات فروشوں کے بارے میں پولیس کو بروقت اور درست معلومات فراہم کریں۔ ڈی پی او نے انکشاف کیا کہ ضلعی پولیس منشیات فروشوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل کے ذریعے نگرانی کر رہی ہے، جبکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے بھی اقدامات زیر غور ہیں۔

سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو لگام دینے کے حوالے سے انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن (NCCI) کا ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے، جو اس مسئلے پر مؤثر طریقے سے قابو پائے گا۔ اس کے علاوہ، ڈی پی او نے بروز گاؤں سمیت مختلف حساس علاقوں میں پولیس گشت بڑھانے کا حکم دیا اور خواتین کو فوری انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے لوئر چترال میں ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او چترال سٹی احمد عیسیٰ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز رحمن یوسف بھی موجود تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں الحاج عید الحسین، محمد افضل خان، ظہیر الدین، شاہ مراد بیگ، سیف الرحمن عزیز، محمد گل خان، امین الرحمن، دین محمد ندیم، وجاہت حسین، سجاد احمد، نورشاہدین، نعیم اختر، اور دوسرے شامل تھے۔

chitraltimes resham jahangir dpo khulle kachehri 4

chitraltimes resham jahangir dpo khulle kachehri 3

chitraltimes resham jahangir dpo khulle kachehri 2