اپرچترال کیلئے دو ہفتوں سے ڈاک کی ترسیل بند، طلبہ وطالبات کے ساتھ ملازمین مشکلات کا شکار، اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل
۔
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز)اپر چترال کے اساتذہ طلبہ اور فوجی خدمات پر مامور جوانوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیاہے کہ حکومت نےاپر چترال کے لیے پاکستان پوسٹ کے ڈاک کی ترسیل پر پابندی لگائی ہے گزشتہ دو ہفتوں سےاہم دستاویزات بوریوں میں بند کرکے رکھے ہوے ہیں، زرائع سے معلوم ہوتاہے کہ وفاقی حکومت نے فنڈ روک دیاہے اور محکمہ کی طرف سے ٹھیکہ داروں کو ادائیگی نہ ہونے کے باعث ڈاک کی ترسیل تاحکم ثانی بند ہے، یہ اپر چترال کے ساتھ ظلم ہے سماجی حلقوں نے پاک فوج کے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ڈاک کی ترسیل اور تقسیم دوبارہ شروع کرنے کےلئے وزیر مواصلات اور دیگر حکام کو ڈایریکٹیو جاری کیاجائے۔تاکہ ڈاک پہنچانے والے ٹھیکہ داروں کو ادائیگی ہواورڈاک کی ترسیل دوبارہ شروع ہوسکے۔