The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 1 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت اجلاس، ڈپٹی کمشنرزچترال اپر اور لوئر کو گلاف صورتحال اور موسمی الرٹس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

Chitral Times

چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت اجلاس، ڈپٹی کمشنرزچترال اپر اور لوئر کو گلاف صورتحال اور موسمی الرٹس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت اجلاس، ڈپٹی کمشنرزچترال اپر اور لوئر کو گلاف صورتحال اور موسمی الرٹس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت اجلاس، ڈپٹی کمشنرزچترال اپر اور لوئر کو گلاف صورتحال اور موسمی الرٹس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

۔

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت پیر کے روز ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی گورننس امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جاری مون سون بارشوں اور حساس اضلاع میں گلف (گلیشیئر جھیل کے پھٹنے) کے خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا پروگرام 8.88 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد دیہی و شہری علاقوں کے درمیان فرق کم کرنا اور صوبے کی ہر دیہی ویلج کونسل تک باقاعدہ صفائی کی سہولت پہنچانا ہے۔ یہ پروگرام تمام اضلاع، 134 تحصیلوں اور 4,212 مقامی کونسلوں پر محیط ہے، جن میں 3,633 دیہی ویلج کونسلیں اور 579 شہری نیبرہڈ کونسلیں شامل ہیں۔ اس وقت پروگرام کے تحت 3 کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار دیہی شہریوں کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پروگرام کے تحت 11,388 صفائی کارکن تعینات کیے گئے ہیں جس میں ہر شہری ویلج کونسل میں 4 اور پہاڑی علاقوں کی ہر ویلج کونسل میں 2 کارکن جبکہ 3,633 خصوصی لوڈر رکشے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔نگرانی کے لیے ایک لائیو ڈیجیٹل گورننس ڈیش بورڈ قائم کیا گیا ہے، جو روزانہ سڑکوں کی صفائی، نالوں کی صفائی اور لوڈر رکشوں کے پھیروں کو ٹریک کرتا ہے۔ ایک سال کے دوران پروگرام کے تحت اوسطاً روزانہ 1,102 ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ روزانہ 7,500 سے زائد سڑکیں اور 6,500 سے زائد نالے صاف کیے جاتے ہیں۔ ماہانہ 20 سے 30 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے اس ضمن میں کے جون کے مہینے میں 21,801 ٹن، جولائی میں 25,137 ٹن اور 21 اگست تک اگست میں 20,126 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔ گزشتہ تین ماہ میں مجموعی طور پر 67,064 ٹن کچرا اٹھایا گیا، جبکہ پروگرام کے آغاز سے اب تک دیہی خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد کچرا اٹھایا جا چکا ہے۔

مون سون اور گلف کی تیاریوں کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے سیکرٹری ریلیف اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ فوری طور پر اجلاس بلایا جائے تاکہ تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر چترال اپر اور ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کو ہدایت کی گئی کہ گلاف صورتحال اور موسمی الرٹس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر بر سوات کو ہدایت کی گئی کہ آبی گزرگاہوں کے اردگرد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو ہدایت کی گئی کہ حساس مقامات جن میں جھیلیں بھی شامل ہیں کی نشاندہی کی جائے اور متعلقہ کمیونٹیز کو موسمی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے، جبکہ سیاحوں کو بھی خبردار کر کے حساس علاقوں میں جانے سے روکا جائے۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ کمیونٹیز کو حفاظتی ضابطہ کار (ایس او پیز) سے مکمل طور پر آگاہ اور باخبر رکھا جائے۔