The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 29 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لاسپور ویلی میں کئی ہفتوں سے فورجی سروس معطل، صارفین شدید مشکلات کا شکار

Chitral Times

لاسپور ویلی میں کئی ہفتوں سے فورجی سروس معطل، صارفین شدید مشکلات کا شکار

لاسپور ویلی میں کئی ہفتوں سے فورجی سروس معطل، صارفین شدید مشکلات کا شکار

لاسپور ویلی میں کئی ہفتوں سے فورجی سروس معطل، صارفین شدید مشکلات کا شکار

.

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے معروف سیاحتی علاقے لاسپور ویلی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹیلی نار کی فورجی سروس معطل ہے، جبکہ موبائل سگنل کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، جس کے باعث علاقے کے عوام، طلبہ و طالبات اور سیاح شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

علاقے کے صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں روزمرہ زندگی، تعلیم، کاروبار اور سرکاری و نجی معاملات کا انحصار بہتر مواصلاتی سہولیات اور انٹرنیٹ پر ہے، تاہم لاسپور ویلی میں خدمات فراہم کرنے والی واحد موبائل کمپنی ٹیلی نار کا نیٹ ورک اور فورجی سروس طویل عرصے سے خراب ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں موجود ایک صارف نے چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک معمولی فائل پشاور بھیجنے کے لیے ٹیکسی کے ذریعے ہرچین سے بونی پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال دیگر صارفین کو بھی درپیش ہے اور لوگ معمولی نوعیت کے آن لائن کاموں کے لیے مستوج اور دیگر علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ تاہم بعض مقامات پر سگنل اور انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال کے باعث لوگوں کو ہزاروں روپے خرچ کرکے بونی آنا جانا پڑ رہا ہے، جو علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

صارفین نے کہا کہ فورجی سروس کی مسلسل بندش سے خصوصاً طلبہ و طالبات کی آن لائن تعلیم، سرکاری امور، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال، ٹیلی نار کے ذمہ دار حکام اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاسپور ویلی میں موبائل سگنل اور فورجی انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو اس جدید دور میں بنیادی مواصلاتی سہولت سے محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔