The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 29 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

غیر قانونی اور شور پیدا کرنے والے سائلنسرز کے خلاف لوئر چترال پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن پولیس نے غیر قانونی اور شور پیدا کرنے والے موٹر سائیکل سائلنسرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

انچارج ٹریفک وارڈن لوئر چترال اے ایس آئی جنگ باز خان نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکلوں سے غیر نمونہ اور شور پیدا کرنے والے ’’بادشاہ‘‘ اور ’’ریسلر‘‘ سائلنسرز اتار کر قبضے میں لے لیے، جبکہ متعلقہ موٹر سائیکل مالکان کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

ڈی پی او ریشم جہانگیر نے موٹر سائیکل سواروں، بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور غیر قانونی و شور پیدا کرنے والے سائلنسرز کے استعمال سے گریز کریں تاکہ صوتی آلودگی کا خاتمہ اور شہریوں کو پُرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

دریں اثنا، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے لوئر چترال پولیس، بالخصوص ڈی پی او ریشم جہانگیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی سائلنسرز کے ساتھ ساتھ تیز اور غیر ضروری ہارن اور غیر قانونی فلش لائٹس کے خلاف بھی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف یہ کارروائیاں بلاامتیاز اور مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں۔