The Voice of Chitral since 2004
Friday, 28 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تھانہ دروش میں منشیات کے خاتمے اور امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس، عوام اور پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق

Chitral Times

تھانہ دروش میں منشیات کے خاتمے اور امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس، عوام اور پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق

تھانہ دروش میں منشیات کے خاتمے اور امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس، عوام اور پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق

تھانہ دروش میں منشیات کے خاتمے اور امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس، عوام اور پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق

.

دروش (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی خصوصی ہدایات پر تھانہ دروش میں منشیات کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پبلک لیزن کمیٹی (PLC) کے ارکان، معززینِ علاقہ، علماء کرام، سماجی شخصیات، تاجر برادری، نوجوانوں اور عوامی نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت ایس ڈی پی او سرکل دروش سجاد حسین نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان، ٹریفک مسائل اور دیگر سماجی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شرکاء نے منشیات فروشی کو نوجوان نسل اور معاشرے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر، بلاامتیاز اور مستقل کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانے اور منشیات فروشوں کی نشاندہی میں شہریوں کے کردار کو اہم قرار دیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او سجاد حسین نے کہا کہ لوئر چترال پولیس منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، تاہم اس مقصد کے حصول کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

اجلاس میں دروش کے مختلف بازاروں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، حادثات کی روک تھام، تجاوزات اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔ شرکاء نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے، غیر ضروری تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں بالخصوص نوجوانوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بڑھانے پر زور دیا۔

ایس ڈی پی او نے شرکاء کو یقین دلایا کہ عوامی تجاویز اور تعاون کی روشنی میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے امن و امان کے قیام، منشیات اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے دروش کو منشیات، جرائم اور سماجی برائیوں سے پاک، محفوظ اور پُرامن بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

chitraltimes drosh police meeting on anti drug drive 3

chitraltimes drosh police meeting on anti drug drive 1