The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 25 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

حکومت خیبرپختونخوا کی شہریوں کو سرکاری آٹے کی فراہمی کا عمل جاری، گزشتہ ہفتے 3 لاکھ 15 ہزار 534 تھیلے سرکاری نرخ پر فراہم

Chitral Times

حکومت خیبرپختونخوا کی شہریوں کو سرکاری آٹے کی فراہمی کا عمل جاری، گزشتہ ہفتے 3 لاکھ 15 ہزار 534 تھیلے سرکاری نرخ پر فراہم

حکومت خیبرپختونخوا کی شہریوں کو سرکاری آٹے کی فراہمی کا عمل جاری، گزشتہ ہفتے 3 لاکھ 15 ہزار 534 تھیلے سرکاری نرخ پر فراہم

حکومت خیبرپختونخوا کی شہریوں کو سرکاری آٹے کی فراہمی کا عمل جاری، گزشتہ ہفتے 3 لاکھ 15 ہزار 534 تھیلے سرکاری نرخ پر فراہم

۔

صوبائی اسٹریٹیجک ریزرو سے فلور ملز کو روزانہ 2 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی، شہریوں کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 520 روپے میں دستیاب

۔

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے حکام نے سرکاری آٹے کی ریلیز اور فراہمی کے حوالے سے گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے فلور ملز کو صوبائی اسٹریٹیجک ریزرو سے روزانہ 2 ہزار میٹرک ٹن سرکاری گندم فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ صوبہ بھر میں روزانہ 100 کلوگرام کے 20 ہزار بیگز صوبے کے مختلف اضلاع میں فعال فلور ملز کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ خوراک کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو 20 کلوگرام سرکاری آٹے کا تھیلا منتخب ڈیلرز کے ذریعے 2 ہزار 520 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے صوبہ بھر میں 1771 فعال آٹا ڈیلرز کے ذریعے 3 لاکھ 15 ہزار 534 آٹے کے تھیلے سرکاری نرخ پر عوام کو فراہم کیے گئے۔مزید تفصیلات کے مطابق پشاور ڈویژن میں 69 ہزار 446، مردان ڈویژن میں 41 ہزار 452، ملاکنڈ ڈویژن میں 78 ہزار 122، ہزارہ ڈویژن میں 65 ہزار 400، بنوں ڈویژن میں 11 ہزار 660، ڈی آئی خان ڈویژن میں 32 ہزار 94 جبکہ کوہاٹ ڈویژن میں 17 ہزار 360 آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔

محکمہ خوراک کے حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال اتھارٹی اور محکمہ خوراک کی ٹیمیں گندم اور آٹے کے معیار کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کہا ہے کہ شہری سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹے کے معیار پر نظر رکھیں اور غیر معیاری آٹے کی فوری اطلاع دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی فلور مل کا سرکاری کوٹہ منسوخ کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ڈاکٹر محمد اسرار خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا عوام کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آٹے اور گندم کی بین الصوبائی آزادانہ تجارت میں ابھی تک غیر قانونی رکاوٹیں برقرار رکھی ہوئی ہیں، جس کے باعث آٹے کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔